Saturday, December 28, 2024
ہومWorldبلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر چین کا ردعمل سامنے آگیا

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر چین کا ردعمل سامنے آگیا


چین نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں، معاشرتی یکجہتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں اسلام آباد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں جاں بحق افراد کےلیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

چینی میڈیا کے مطابق لین جیان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے اور معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیا پر اظہار افسوس کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں، معاشرتی یکجہتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کی حفاظت کےلیے کیے گئے اقدامات میں مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سلامتی کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے تیار ہے تاکہ خطے میں امن اور سلامتی کو مشترکہ طور پر یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب بلوچستان میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں پر امریکی سفارت خانے نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

امریکی سفارت خانے کے ترجمان جوناتھن لالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا گزشتہ روز بلوچستان میں ہوئے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں سیکیورٹی اہل کاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور موسٰی خیل میں 23 معصوم شہریوں کو قتل کر دیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے دل گزشتہ روز کے ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور پیاروں کے لیے غمزدہ ہیں، امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں