Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldبنگلادیش کے برطرف انٹیلی جنس چیف طیارے سے گرفتار

بنگلادیش کے برطرف انٹیلی جنس چیف طیارے سے گرفتار



(ویب ڈیسک) گزشتہ روز برطرف ہونے والے بنگلادیش کے انٹیلی جنس چیف کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران طیارے سے گرفتارکر کے ڈھاکا چھاؤنی منتقل کر دیا گیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا ایئرپورٹ کے رن وے پر اڑان کے لیے تیار امارات کے طیارے کو ہنگامی طور پر رن وے سے واپس بورڈنگ برج لایا گیا اور تلاشی لی گئی،طیارے سے ایک مسافر کو حراست میں لے کر طیارے کو جانے کی اجازت دیدی گئی، مقامی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار شخص میجر جنرل ضیاالحسن ہیں جو سابق بنگلہ دیشی انٹیلی جنس چیف تھے، میجر جنرل ضیا الحسن کو گزشتہ روز ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا، وہ مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

میجر جنرل ضیاالاحسن 2022 سے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، اس سے پہلے وہ اس کمپنی کے ڈائریکٹر تھے، ضیاالاحسن 2009 میں راب 2 کے نائب کپتان بنے جب وہ میجر تھے، اسی سال انہیں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور راب ہیڈ کوارٹر کے انٹیلی جنس ونگ کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عبوری حکومت کب تک حلف اٹھا لے گی؟ بنگلہ دیشی آرمی چیف نے بتا دیا

واضح رہے کہ تاحال میجر جنرل ضیاالاحسن کے اہل خانہ اور بنگلادیشی فوج کی جانب سے ان کی گرفتاری کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں