Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldبنگلا دیشی صدر کو برطرف کرنے کی مہم زور پکڑنے لگی

بنگلا دیشی صدر کو برطرف کرنے کی مہم زور پکڑنے لگی



ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلا دیش میں صدر کو برطرف کرنے کی مہم زور پکڑنے لگی۔
محمد شہاب الدین کو بنگلا دیشی پارلیمنٹ نے 2023ءمیں حسینہ واجد کے دورِ حکومت میں صدر منتخب کیا تھا۔
حکومتی پریس ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ صدر کی برطرفی کے لئے کوئی بھی فیصلہ سیاسی اتفاقِ رائے پر مبنی ہو گا۔
ترجمان نے کہا کہ بنگلا دیشی صدر کی برطرفی سے متعلق مشاورت جاری ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بنگلا دیش کی حکومت نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے طلبہ ونگ چھاتر لیگ پر پابندی لگا دی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیشی حکومت نے چھاتر لیگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی حکومت نے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ پر پابندی لگائی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں