Friday, December 27, 2024
ہومWorldبنگلہ دیشی حکومت نے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی

بنگلہ دیشی حکومت نے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی



(ویب ڈیسک )بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کیخلاف شدید احتجاج کے بعد حکومت نے حکومت نے جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم چھاترو شبرپر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلادیش میں حسینہ واجد کی حکومت نے جماعت اسلامی کو عسکری و دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی لگائی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی اور اس کے طلبا ونگ کو حالیہ طلبا احتجاج میں تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہےمقامی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی پر پابندی کا فیصلہ گزشتہ دنوں 14 جماعتی حکومتی اتحاد کے اجلاس میں ہوا تھا۔جسے جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنماؤں نے غیر قانونی، غیر آئینی اور ماورائے عدالت قدم قرار دیا۔یاد رہے کہ سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف پچھلے ماہ طلبا نے احتجاج کیا تھا، طلبا مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 200 سے زیادہ مظاہرین جاں بحق ہوئے تھے۔پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں