Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldبنگلہ دیشی رکن اسمبلی بھارت میں غائبقتل ہونے کا خدشہ

بنگلہ دیشی رکن اسمبلی بھارت میں غائبقتل ہونے کا خدشہ



(ویب ڈیسک)بھارت جانے والے بنگلہ دیشی رکن اسمبلی لاپتہ ہوگئے،پولیس کو خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی اسمبلی کے رکن انوار العظیم  کا تعلق حکمران جماعت  عوامی لیگ سے ہے اور وہ علاج کی غرض سے 12 مئی کو  بھارتی ریاست مغربی بنگال پہنچے تھے۔  رکن اسمبلی انوار العظیم 12 مئی کو مغربی بنگال میں اپنے دوست بسواس کے گھر  کلکتہ پہنچے تھے جہاں سے وہ 2 دن بعد لاپتا ہوگئے جس پر ان کے دوست نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

پولیس کے مطابق رکن اسمبلی کا موبائل بھی بند جارہا ہے،  پولیس کو خدشہ ہےکہ انہیں قتل کردیا گیا ہے اور ان کی لاش کو کلکتہ کے نیوٹاؤن کے علاقے میں کہیں دفن کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق رکن اسمبلی انوار العظیم کے اہل خانہ نے اس معاملے کو بنگلادیشی وزیراعظم  شیخ حسینہ واجد کے سامنے  بھی اٹھایا ہے۔ 

ضرورپڑھیں:فلپائنی خاتون میئر پر چینی جاسوس ہونے کا الزام





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں