Thursday, December 26, 2024
ہومWorld بنگلہ دیشی عبوری حکومت حلف 24نیوز

 بنگلہ دیشی عبوری حکومت حلف 24نیوز



(24نیوز)عدالت نے ڈاکٹریونس کی 6ماہ کی سزاکالعدم قراردے دی،ڈاکٹریونس کی قیادت میں بنگلہ دیشی کی عبوری حکومت آج حلف اُٹھائے گی۔

 بنگلہ دیش میں حالات معمول پرآنے لگے،میجر جنرل ضیا الحسن کو منگل کوبرطرف کر لیا گیا، وہ شیخ حسینہ واجدکےقریبی ساتھی تھے   ، ڈاکٹریونس کی قیادت میں بنگلہ دیشی کی عبوری حکومت آج حلف اُٹھائے گی،عدالت نے ڈاکٹریونس کی 6ماہ کی سزاکالعدم قراردے دی۔ڈاکٹریونس نے بھارت کو اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کامشورہ دے دیا۔ادھر خالدہ ضیا نے ڈھاکامیں طلبہ سے ورچوئل خطاب میں ان کی جدوجہدکوسراہا،خالدہ ضیا نے بنگلہ دیش کو خوشحال بنانے کے عزم کااظہار بھی کیا۔

علاوہ ازیں بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈھاکہ پہنچ کر خوشی محسوس کررہا ہوں ،ملک کومعاشی مشکلات سے نکالیں گے،ملک میں امن و استحکام کیلئے کام کریں گے ، طلبا نے بنگلہ دیش کو بچالیا،یہ ملک نوجوانوں کا ہے ،ہم نے اپنی آزادی کا تحفظ کرنا ہے ،متحد ہو کر ملکی ترقی کیلئے کام کریں گے،انتشار سے بچنے کیلئے حکمت عملی اپنا نا ہوگی،اقلیتوں پر حملہ سازش کا حصہ ہے۔

دوسری جانب برطرف بنگلہ دیشی جنرل ضیاالاحسن کو ملک سے فرارہوتے گرفتار کرلیا،ایئرپورٹ حکام کےمطابق میجرجنرل ضیاالاحسن کوطیارے میں سوار ہوتے ہوئے گرفتارکیاگیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں