Sunday, December 29, 2024
ہومWorldبنگلہ دیشی پولیس اہلکار انتقامی کاروائیوں سے خوفزدہ 5ویں دن بھی تھانے...

بنگلہ دیشی پولیس اہلکار انتقامی کاروائیوں سے خوفزدہ 5ویں دن بھی تھانے نہ کھل سکے



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )معزول وزیراعظم حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد بنگلہ دیش میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال کو 5 روز گزر چکے ہیں۔ عبوری حکومت نے گزشتہ روز حلف اٹھایا ہے تاہم ملک بھر میں پولیس سٹیشن نہیں کھلے اور اہلکار خود اپنی حفاظت کے لیے پریشان ہیں تو ایسے میں آنے کی ہمت نہیں کرپا رہے۔ دوسری جانب حکام نے پولیس اہلکاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر اپنے متعلقہ کام کی جگہوں پر جوائن کرنے کی تاکید کی ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کے نئے کمشنر محمدا مین الحسن نے پولیس اہلکاروں کو جلد از جلد پولیس سٹیشن میں کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم کرسیاں اور میزیں رکھ کر لوگوں کی خدمت جلد شروع کریں۔کمشنر نے یہ حکم کوآرڈینیشن میٹنگ میں دیا۔ ڈی ایم پی ہیڈ آفس میں ہونے والی میٹنگ میں ڈھاکہ پولیس سٹیشنوں کے آفیسر انچارج (او سی)، کرائم ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور ڈی ایم پی ہیڈ کوارٹر کے سینئر افسران موجود تھے۔اجلاس میں  افسران نے اپنی رائے پیش کی۔ حکام کا کہنا تھا کہ حملوں، توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے بعد دارالحکومت میں پولیس سٹیشنوں کی موجودہ حالت میں کاروائیاں شروع کرنے میں وقت لگے گا۔
ڈھاکہ سمیت ملک بھر میں متعدد پولیس سٹیشنوں پر تصادم اور امتیازی سلوک کے خلاف طلبہ کی تحریک کے ارد گرد ہونے والی جھڑپوں اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی وجہ سے حملہ کیا گیا اور انہیں آگ لگا دی گئی تھی۔
میٹنگ میں موجود کئی عہدیداروں نے پرتھم آلو کو بتایا کہ کئی تھانوں میں سب کچھ جل گیا ہے۔ تھانے میں کام کرنے کی کوئی شرط نہیں، مقدمات کی ریکارڈنگ کے لئے کمپیوٹر، پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں، اسلحہ و رسد، کرسیاں اور میز سمیت تمام نقصانات کی فہرست بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ لوگوں کا کہنا ہے کہ طلبہ کی تحریک کو دبانے میں پولیس کے کردار سے لوگوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں پولیس پر حملہ کیا گیا۔ شیخ حسینہ کے جانے کے بعد پولیس کے اعلیٰ سطح  کےاہلکار روپوش ہو گئے ہیں، حالات معمول پر آنے کے بعد پولیس ہیڈکوارٹر، ڈی ایم پی آفس سمیت مختلف دفاتر میں اہلکار آنا شروع ہو گئے ہیں۔نئے انسپکٹر جنرل (آئی جی پی) معین الاسلام نے تمام پولیس اہلکاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر کام کی جگہ پر جوائن کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پولیس اہلکاروں کو کام پر جانے کے راستے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر نے سب سے درخواست کی کہ وہ افواہوں سے نہ گھبرائیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں