Saturday, January 4, 2025
ہومWorldبنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی

بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے شیخ حسینہ کے ملک چھوڑنے کے چند گھنٹوں بعد ہی جنوری 2024 کے انتخابات کے بعد تشکیل  پانے والی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبہ احتجاج کے بعد شیخ حسینہ واجد ملک سے فرار ہوگئیں، وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر  ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت پہنچ گئیں۔

ڈھاکہ میں شیخ مجیب کے مجسمے توڑ دیئے  گئے، بڑا مجسمہ رسیوں سے کھینچ کر گرا دیا گیا، شیخ مجیب کی تصویروں پر بھی سنگ باری کی گئی، بھارتی پرچموں پر بھی ڈنڈے برسائے گئے۔

آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے آخری مرحلے پر حسینہ واجد کا ساتھ چھوڑ دیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا، ڈھاکا کی جانب لاکھوں افراد کے مارچ اور سیکڑوں مظاہرین کی ہلاکت کے بعد آرمی چیف نے حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے45 منٹ کا الٹی میٹم دیا، جس کے بعد وہ فوجی ہیلی کا پٹر میں بیٹھ کر بھارت فرار ہوگئیں۔بھارت روانگی سے قبل حسینہ واجد کو تقریر ریکارڈ کرنے کا بھی موقع نہیں دیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں