Sunday, December 29, 2024
ہومWorldبچے کا والدین کی بجائے اغواکار کیساتھ رہنے کا فیصلہ جذباتی مناظر...

بچے کا والدین کی بجائے اغواکار کیساتھ رہنے کا فیصلہ جذباتی مناظر ک ویڈیو وائرل



(حسنین محیی الدین )سوشل میڈیا نے دنیا کو حقیقی معنی میں گلوبل ویلیج بنا دیا ہے ، یہاں کوئی بھی چھوٹی سے چھوٹی خبر بھی جنگل میں آگ کی طرح پھیل جاتی ہے ، کچھ خبریں انتہائی دلچسپ تو کچھ حیران کن اور کچھ انتہائی جذباتی ہوتی ہیں جنہیں دیکھ اور پڑھ کر ہر کسی کا دل پسیج جاتا ہےایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے ہر دیکھنے والے کی آنکھ اشک بار کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی شہر اتر پردیشن سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جہاں پولیس نے ایک دوسالہ بچے کو بازیاب کروایا ہے جسے 14 ماہ قبل جے پور سے اغوا کیا گیا تھا ، لیکن اغوا کے بعد اس وقت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جب بچے بجائے ماں باپ کیساتھ جانے کے اس نے اغوا کار کو ہی زور سے گلے لگا لیا جیسے وہ فیصلہ سنا رہا ہو کہ میں اسی کیساتھ  رہوں نہ کہ والدین کیساتھ لیکن اغوا کار اور وہاں موجود پولیس افسران نے زبردستی بچے کو علیحدہ کیا اور والدین کے حوالے کر دیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں