Monday, January 6, 2025
ہومWorldبڑے ملک نے اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

بڑے ملک نے اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی



(ویب ڈیسک)مالدیپ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کے مالدیپ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

 مالدیپ کے صدراتی دفتر کے مطابق ملک میں اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے، کابینہ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، فلسطینیوں کی امدادی مہم کیلئے مالدیپ کے صدر محمد معیزو خصوصی ایلچی بھی تعینات کریں گے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے بھی اسرائیلی شہریوں کو مالدیپ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا،اسرائیلی وزارت خارجہ نے مالدیپ میں موجود اسرائیلی شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کی تجویز دی ہے۔

خیال رہے کہ خوبصورت سیاحتی مقامات کیلئےمشہور مالدیپ میں گزشتہ سال 11 ہزار اسرائیلی سیاح آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف مسلمان فائٹر خبیب نے سابق امریکی صدر سے فلسطین پر بڑا وعدہ لے لیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں