Saturday, January 4, 2025
ہومWorldبھارت، الیکشن سے قبل بی جے پی کو دھچکا، سیاسی جماعتوں کا...

بھارت، الیکشن سے قبل بی جے پی کو دھچکا، سیاسی جماعتوں کا فنڈنگ نظام ختم کرنیکا حکم



نئی دہلی(نیوز ایجنسی)بھارتی سپریم کورٹ نے ملک کے متنازع انتخابی فنڈنگ نظام کو ختم کرنے کا حکم جاری کیا ہے جس کے تحت لوگ اپنی شناخت ظاہر کئے بغیر سیاسی جماعتوں کو عطیات بھیج سکتے تھے، بھارتی سپریم کورٹ کے5 رکنی ججز پر مشتمل نیچ نے متنازع انتخابی بانڈز کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک میں عام انتخابات سے محض چند ماہ قبل آیا ہے۔ اس فیصلے کو بی جے پی کے لیے ایک دھچکا قرار جا رہا ہے کیونکہ بانڈ کے نظام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی جماعت نریندرا مودی کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی ہی رہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں