Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldبھارت:آن لائن گیم کیلئے لیا قرض اتارنے کیلئے بد طینت بیٹے نے...

بھارت:آن لائن گیم کیلئے لیا قرض اتارنے کیلئے بد طینت بیٹے نے ماں کو قتل کر ڈالا



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک بیٹے نے آن لائن گیم سے لئے جانے والے ادھار پیسے واپس کرنے کے لئے اپنی والدہ کو قتل کر ڈالا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایاکہ یہ واقعہ فتح پور میں پیش آیا جہاں ہیمانشو نامی شخص آن لائن گیم کا شوقین تھا اور جو مسلسل ہارنے پر آن لائن گیم سے مزید ادھار لیتا رہا۔پولیس کے مطابق ہیمانشو پر آن لائن گیم کا 4 لاکھ کا ادھار ہوگیا تھا جس پر اسے پریشانی ہوئی کہ یہ رقم کیسے واپس کی جائے۔پولیس نے بتایا کہ قرض واپس کرنے کیلئے ہمانشو نے اپنی پھوپھی کے زیورات چرا لئے اور اس رقم کو اپنے والدین کے لئے 50 لاکھ روپے کی لائف انشورنس پالیسیاں خریدنے کے لئے استعمال کیا اور پھر اس کے فوراً بعد ہیمانشو نے مبینہ طور پر اپنی ماں پربھا کا گلا دبا کر قتل اسے کر دیا۔
پولیس کے مطابق قتل کرنے کے بعد ہیمانشو نے ماں کو ایک بوری میں ڈالا اور اپنے ٹریکٹرپر سوار ہو کر لاش کو دریائے جمنا میں پھینکنے کیلئے روانہ ہوگیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ہیمانشو کے والد موقع واردات پر گھر پر موجود نہیں تھے اور گھر واپس آنے پر بیٹے اور بیوی کی غیر موجودگی پر وہ انہیں اپنے قریبی رشتہ داروں کے گھر ڈھونڈنے چلے گئے۔پڑوسیوں سے پوچھنے پر والد کو بتایا گیا کہ اس کا بیٹا ٹریکٹر پر سوار ہوکر دریائے جمنا کی جانب گیا ہے، وہاں جا کر باپ نے پولیس کو آگاہ کیا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بیٹے ہیمانشو کو گرفتار کر لیا اور دوران کارروائی اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا کہ اس نے یہ سب کچھ آن لائن گیم کھیلنے کے لیے لیا گیا ادھار واپس کرنے کے لئے کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں