Monday, December 23, 2024
ہومWorldبھارتی بحریہ کو دھچکا جاسوسی کیلئے استعمال ڈرون گر کر تباہ

بھارتی بحریہ کو دھچکا جاسوسی کیلئے استعمال ڈرون گر کر تباہ



(ویب ڈیسک)بھارتی بحریہ کے زیر استعمال ایم کیو 9 بی ڈرون خلیج بنگال میں گر کرتباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ نے ایم کیو 9 بی ڈرون امریکا سے لیز پر حاصل کیا تھا جو مبینہ طور پر تکنیکی خرابی کے باعث خلیج بنگال میں گر کرتباہ ہوگیا۔

تباہ ہونے والا ڈرون بحرہند کے وسیع علاقے میں اینٹلیجنس اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ڈرون کو تامل ناڈو میں واقع بھارتی بحریہ کے اڈے سے کنٹرول کیا جاتا تھا۔

ڈرون کی تباہی نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے صلاحیتوں پرایک بار پھر سوال اٹھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک

دفاعی ماہرین نے ڈرون کے تباہ ہونے کو بھارتی کے لیے بڑا نقصان قرار دتیے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت کی بحرہند میں جاسوسی اور نگرانی کے سسٹم کو دھچکہ پہنچے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں