Monday, December 23, 2024
ہومWorldبھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بس حادثہ 36 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بس حادثہ 36 افراد ہلاک



(24 نیوز)بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بس حادثے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع میں بس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی ہے۔ مسافر بس میں 45 افراد سوار تھے۔

مقامی حکام کے مطابق 45 نشستوں والی مسافر بس آج صبح مارچولا کے مقام پر 200 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔

 بس گڑھوال کے پوڑی سے کماؤن کے رام نگر جا رہی تھی۔ حادثہ رام پور سے تقریباً 35 کلومیٹر دور پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح پیش آیا۔ قریبی دیہات کے مکینوں نے سب سے پہلے امدادی کارروائی کی اور مسافروں کو ہسپتال پہنچانا شروع کیا۔

 حادثے میں متعدد مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ 9 زخمیوں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں