مدھیہ پردیش (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مندر کی دیوار گرنے سے 9 بچے ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مندر کی دیوار گرنے کا واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں پیش آیا جہاں مقامی لوگ عبادت کیلئے جمع تھے۔
رپورٹ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہیں جبکہ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو نے ہلاک ہونے والے بچوں کے لواحقین کو 4 لاکھ بھارتی روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیوار گرنے کا واقعہ ممکنہ طور پر ریاست میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث دیوار کمزور ہونے سے پیش آیا جب کہ مقامی افراد کا بتانا ہے کہ مندر کی دیوار 50 سال پرانی تھی۔
ریاست مدھیہ پردیش میں گزشتہ روز بھی ایک عمارت کی دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 4 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔