Thursday, December 26, 2024
ہومWorldبھارتی ریڈیو پریزنٹر امین سیانی انتقال کرگئے

بھارتی ریڈیو پریزنٹر امین سیانی انتقال کرگئے



(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف ریڈیو پریزینٹر امین سیانی 91 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امین سیانی کے بیٹے راجل سیانی نے اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے، ان کی آخری رسومات آج (جمعرات) کو ادا کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

خیال رہے کہ امین سیانی 21 دسمبر 1932 کو پیدا ہوئے، انہوں نے کئی مشہور پروگرامز کیے لیکن ان کی وجہ شہرت ان کا تعارفی جملہ بنا جس میں انہوں نے خواتین کو ترجیح دی، وہ جب بھی اپنا ریڈیو پروگرام شروع کرتے تو کہتے نمستے بہنوں اور بھائیوں میں آپ کا دوست بول رہا ہوں۔

واضح رہے امین سیانی نے 19 ہزار وائس اوورز کیے تھے، 6 عشروں تک کام کرنے والے امین سیانی نے 54 ہزار ریڈیو پروگرامز کیے جسے سامعین نے بےحد پسند کیا، علاوہ ازیں انہوں نے چند فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں