Saturday, January 4, 2025
ہومWorldبھارتی فوجی نے ایئر پورٹ پر خود کو گولی مارکر خود کشی...

بھارتی فوجی نے ایئر پورٹ پر خود کو گولی مارکر خود کشی کر لی 



 کلکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پر مامور  نیم فوجی دستے کے اہلکار نے اچانک خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ ایئرپورٹ میں گولی کی آواز سے بھگدڑ مچ گئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو جب تک معاملہ سمجھ آتا ہوائی اڈے پر معمولات معطل رہے اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار گولی چلنے کے مقام پر پہنچے تو سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کانسٹیبل کو خون میں لت پت پایا جب کہ پاس ہی سرکاری رائفل بھی پڑی تھی۔

اہلکار کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج کانسٹیبل نے دم توڑ دیا جس کی کی شناخت ریاست تلنگانہ کے وشنو کے نام سے ہوئی۔ وشنو نے 2022 میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس میں شمولیت حاصل کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کے کمرے کی تلاشی لی گئی لیکن کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔  تاحال خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ تفتیش کا عمل جاری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں