Friday, December 27, 2024
ہومWorldبھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول آنا شروع ہوگئے۔

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول کے مطابق 543 میں سے 138 نشستوں کے غیرحتمی نتائج میں حکمران اتحاد آگے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کی جماعت بی جے پی اتحاد کو 104 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ اپوزیشن کانگریس کے اتحاد انڈیا کو 34 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔دو ایگزٹ پول سروے نے نریندر مودی کی پارٹی کی جیت کی پیشگوئی کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی قیادت میں اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کو 543 میں سے 350 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کو 120 سیٹوں پر کامیابی ملنے کی توقع ہے، سادہ اکثریت کیلئے 272 نشستیں درکار ہیں۔

حکمران اتحاد کی کامیابی کی صورت میں نریندر مودی مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم بنیں گے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مودی جواہر لعل نہرو کے بعد مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بننے والے بھارت کے دوسرے رہنما ہوں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں