نئی دہلی (ویب ڈیسک) تیسری بار بھارتی وزیراعظم بننے والے نریندر مودی کی گاڑی پر چپل سے حملہ کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے وارانسی میں وزیراعظم نریندر مودی کی گاڑی پر چپل پھینکی گئی۔”آج نیوز” کے مطابق بھارتی وزیراعظم لوک سبھا انتخابات میں جیتنے کے بعدوارنسی حلقے میں پہلی بار حلقہ کا دورہ کیا، جس دوران ان کی گاڑی پر نامعلوم شخص نے چپل پھینکی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پی ایم مودی اپنے حلقے میں آرہے تھے، لوگوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے کھڑی تھی جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔