Friday, January 3, 2025
ہومWorldبھارتی وزیرخاجہ نے ایس ای او اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کی...

بھارتی وزیرخاجہ نے ایس ای او اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کی تعریف کردی



(24 نیوز) بھارتی وزیر خارجہ جے شکر نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس کی کامیاب میزبانی پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہم ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شکر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او اجلاس کی کامیاب میزبانی پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بھارت نے اس صدارت کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی مکمل حمایت فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں، ہم دنیا کے مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، دنیا میں بڑی جنگیں جاری ہے جس کے عالمی سطح پر خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں،کورونا نے دنیا میں ترقی پذیر ممالک کو تباہ کیا، موسمیاتی تبدیلیوں نے معاشی طور پر اثر انداز کیا، قرضوں کی وجہ سے ایس جی ڈیز گولز حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے، قرضوں کا بوجھ سنگین مسئلہ ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے مزید کہا کہ ایس سی او کا مقصد ہے کہ وہ باہمی اعتماد کو تقویت دیں، دوستی کو فروغ دیں اور اچھے ہمسایوں کی طرح رہیں، ایس سی او کے چارٹر آرٹیکل ون میں ان تمام باتوں کا ذکر ہے، ضروری ہو چکا ہے کہ ہم ایماندارانہ بات چیت کریں، اگر اعتماد اور تعاون میں کمی ہے تو ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مہمانوں کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں عشائیہ دیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس دوران بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔

عشائیے میں چین، روس، تاجکستان، کرغزستان، قازقستان، بیلا روس کے وزرائے اعظم اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ سمیت مہمان شریک ہوئے،وزیراعظم نے اجلاس میں شرکت پر خیرمقدم کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اصولوں اورمقاصد کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مہمانوں نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پروزیراعظم کو مبارک باد دی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں