Sunday, December 29, 2024
ہومWorldبھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے جعلی درخواستیں آنے کا انکشاف ٹنڈولکر مودی...

بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے جعلی درخواستیں آنے کا انکشاف ٹنڈولکر مودی اور دھونی سمیت کئی نامور افراد کے نام سامنے آگئے



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کیلئے سچن ٹنڈولکر، نریندرا مودی اور ایم ایس دھونی سمیت کئی نامور افراد کے نام سے جعلی درخواسیں جمع کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کی تلاش کا کام شروع کر رکھا ہے جس کیلئے بھارتی بورڈ کو لگ بھگ 3 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان درخواستوں میں بھارتی ٹیم کے کوچ کیلئے کئی جعلی درخواستیں جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے اور جعلی درخواستیں معروف لوگوں کے ناموں سے جمع کرائی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو جن معروف لوگوں کے ناموں سے درخواستیں موصول ہوئی ان میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، سچن ٹنڈولکر، سابق کپتان ایم ایس دھونی اور بھارتی سیاستدان امت شاہ سمیت متعدد نام شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2022 میں جب ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے درخواسیں مانگی گئی تھیں تب بھی صورتحال کچھ اسی طرح تھی اور اس وقت بھی 5 ہزار درخواسیں موصول ہوئی تھیں جن میں بہت سی معروف شخصیات کے نام پر بھیجی گئی جعلی درخواستیں تھیں۔ بھارتی بورڈ نے رواں ماہ کے آغاز میں ہیڈ کوچ کے لئے آن لائن گوگل فارم جاری کیا تھا اور درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 27 مئی تھی۔ یاد رہے بھارتی ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کی مدت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اختتام تک ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں