کوچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں 38 سالہ انجو نامی خاتون کو بچے سے سونے کی چین چرانے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انجو نامی خاتون کو بچے کی دیکھ بھال کیلئے نوکری پر رکھا گیا تھا لیکن بعدازاں والدین کی جانب سے خاتون پر بچے کی سونے کی چین چرانے کا الزام عائد کیا گیا۔ یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب 8 جنوری کو ملزمہ 72 ہزار بھارتی روپے مالیت کی سونے کی چین چرانے کے بعد فرار ہو گئی ، شکایت درج کروانے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو’پوتھیا کاوو‘ نامی علاقے سے گرفتار کر لیا اور تحقیقات کے دوران قیمتی چین بھی برآمد کر لی جو کہ اس نے ایک زیورات کی دکان پر بیچ ڈالی تھی ۔
دوسری جانب بھارتی پولیس نے ریاست میں مختلف چوری کی وارداتوں میں ملوث 37 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے ، پولیس اس شخص کی تلاش میں لمبے عرصہ سے تھی جو نہایت مہارت سے گاڑی اور دیگر چیزیں چراتا اورمنظر عام سے غائب ہو جاتا ، اسے تلاش کرنے کیلئے سائبر ڈوم اور سائبر سیل سمیت دیگر پولیس ماہرین کی مدد لی گئی ۔