بھارتی گلوکار اور میزبان آدتیہ نارائن نے دوران کانسرٹ مداح کے ہاتھ پر مائیک مارا ساتھ ہی اس کا فون چھین کر پھینک دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مداح کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر بھلائی میں قائم کالج میں آدتیہ نارائن کے کانسرٹ کے دوران پیش آیا،کانسرٹ کے دوران آدتیہ بالی وڈ کے گانے گا رہے تھے اسی دوران اچانک انہیں غصہ آیا اور انہوں نے کانسرٹ میں آئے مداح کے ہاتھ پر مائیک مار دیا یہی نہیں آدتیہ نے مداح کا موبائل بھی چھین کر دور پھینک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق موبائل فون پھینکنے کے بعد آدتیہ نے اپنی پرفارمنس جاری رکھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل رہی،گلوکار کی جانب سے مداح کے ساتھ بدسلوکی کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی تاہم گلوکار کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا ہے۔