Monday, January 6, 2025
ہومWorldبھارت انتہا پسند ہندوؤں نے مسلم خاندان کو گاڑی تلے کچل دیا...

بھارت انتہا پسند ہندوؤں نے مسلم خاندان کو گاڑی تلے کچل دیا 3 جاں بحق



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتہا پسند ہندوؤں نے موٹر سائیکل سوار مسلمان خاندان کو تعاقب کے بعد گاڑی تلے کچل دیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اانتہا پسند ہندوؤں نے معمولی تلخ کلامی کے بعد ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار خاندان کو نیچے گرایا اور پھر گاڑی تلے روند دیا، جس کے نتیجے میں 2 کم سن بچیاں اور خاتون موقع پر بھی جاں بحق ہوگئی جبکہ35 سالہ صادق شیخ اور 6 سالہ بیٹامعجزانہ طور پر بچ گئے۔زندہ بچ جانے والےصادق شیخ اور ان کے بیٹے کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں, جنھیں ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

صادق شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ کار سوار انتہا پسند نشے میں تھے اور میں نے اس پر انھیں ٹوکا بھی تھا لیکن وہ پیچھے لگ گئے اور توہین آمیز جملے کستے ہوئے سبق سکھانے کی دھمکیاں دیں۔اس واقعے پر مسلم برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

 مقامی مسلم رہنماؤں نے شدید احتجاج کیا جس پر پولیس نے 5 ملزمان دگمبر پانڈولے، کرشنا واگھ، بسوراج دھوترے، منوج مانے اور منوج مدامے کے خلاف قتل کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں