Saturday, December 28, 2024
ہومWorldبھارت: خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کیس 3 اعلیٰ سرکاری عہدیدار...

بھارت: خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کیس 3 اعلیٰ سرکاری عہدیدار برطرف



(24نیوز) بھارت میں گزشتہ ماہ خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے واقعے کے بعد کلکتہ کے پولیس سربراہ سمیت 3 اعلیٰ سرکاری عہدے داروں کو برطرف کردیا گی،برطرف ہونے والوں میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور ڈائریکٹر میڈیکل کالجز بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے گزشتہ روز طبی عملے کے ساتھ ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ طبی عملے کے مطالبات مانتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر میڈیکل کالجز اور کلکتہ کے پولیس کمشنر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

حکام کی جانب سے خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم ریاستی حکومت کو اس کیس کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ کلکتہ کے سرکاری ہسپتال سے 9 اگست کو ٹرینی ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش ملی تھی،لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کا بھی انکشاف ہوا تھا،واقعے کے بعد سے ہی کلکتہ سمیت بھارت بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد میں مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون پولیو ورکر کو خاندان اور قبیلے سے خطرہ





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں