Saturday, December 28, 2024
ہومWorldبھارت: درندہ صفت شوہر بیوی کا سر قلم کرکے کٹا سر لئے...

بھارت: درندہ صفت شوہر بیوی کا سر قلم کرکے کٹا سر لئے سڑکوں پر گھومتا رہا



بھارت: درندہ صفت شوہر بیوی کا سر قلم کرکے کٹا سر لئے سڑکوں پر گھومتا رہا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں درندگی کا ایک اور واقعہ پیش ا?یا ہے جس نے دیکھنے اور سننے والوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر بارہ بنکی میں پیش آیا جہاں بسارا گاو¿ں کے رہائشی انیل کمار نے بیوفائی کے شبہ میں اپنی بیوی وندنا کا سر دھڑ سے جدا کر دیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق انیل کا اپنی بیوی وندنا کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس دوران غصے سے بپھرے انیل نے تیز دھار آلے سے بیوی کا سر دھڑ سے الگ کر دیا۔یہی نہیں افسوسناک واقعے کے بعد انیل بیوی کا کٹا سر ایک ہاتھ میں اور دوسرے ہاتھ میں تیز دھار آلہ لئے سڑک پر گھومتا رہا۔
بعد ازاں مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد انیل کو گرفتار کرلیا گیا اور انیل سے معاملے پر تفتیش جاری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں