Friday, December 27, 2024
ہومWorldبھارت: سیلفی لینے کی کوشش کے دوران خاتون 100 فٹ گہری کھائی...

بھارت: سیلفی لینے کی کوشش کے دوران خاتون 100 فٹ گہری کھائی میں جا گری



ستارا (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ستارا میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون سیلفی لینے کی کوشش میں 100 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
انڈین میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع ستارا میں سیلفی لینے کی کوشش میں 100 فٹ گہری کھائی میں گرنے والی 29 برس کی خاتون کو ریسکیو کر لیا گیا۔

کھائی میں گرنے والی خاتون اپنے دوستوں کے گروہ کے ساتھ پونے سے ضلع ستارا کے بورن گھاٹ آئی جہاں وہ تھوسگر واٹرفالز کے قریب کھائی میں گر گئی۔خاتون کو ہوم گارڈ اور پہاڑ پر موجود دیگر افراد نے بحفاظت بچا لیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل 26 سال کی انسٹاگرام انفلوائنسر مہاراشٹرا کے ضلع رائیگاد میں واقع کمبھے واٹرفال کی کھائی میں گر کر چل بسی تھی۔
کھائی میں گر کر ہلاک ہونے والی سیاح کا نام آنوی کامدار تھا جو اپنے سات دوستوں کے ساتھ  واٹرفال کی سیر کرنے 16 جولائی کو رائیگاد آئی تھی۔
یہ ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب آنوی ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران گہرے گڑھے میں جا گری۔
اس واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے آنے والے تمام سیاحوں سے درخواست کی ہے کہ گھومنے پھرنے کے دوران سیاحتی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں