Sunday, December 29, 2024
ہومWorldبھارت: شادی سے واپسی پر گاڑی پانی میں بہہ جانے سے ایک...

بھارت: شادی سے واپسی پر گاڑی پانی میں بہہ جانے سے ایک ہی خاندان کے 9افراد ہلاک



(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایک کار سیلابی پانی میں بہہ گئی جس میں موجود 11 میں سے 9 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خاندان ہماچل پردیش سے ریاست پنجاب شادی میں شرکت کرنے گئے تھے۔ واپسی آتے ہوئے سیلابی ریلہ کی نذر ہوگئے،عینی شاہدین نے بتایا کہ پہلے یہ گاڑی رک گئی تھی تاکہ سیلابی ریلا گزر جائے تاہم ایک اور گاڑی کو گزرتا دیکھ کر انھوں نے بھی گاڑی چلادی لیکن ان کی گاڑی الٹ گئی،اس خاندان کی گاڑی الٹی حالت میں ہی بہتی گئی، گاڑی میں موجود افراد پانی میں بہہ گئے، امدادی کاموں کے دوران 9 لاشیں نکالی گئیں جب کہ ایک بچے کو زندہ بچالیا گیا،ایک شخص تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں