نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں تیز رفتار ٹرک شادی کی تقریب میں جاگھسا جس کے سبب شادی کے خوشیوں بھرے پنڈال میں غم کا سماں بن گیا۔ تیز رفتار ٹرک نے 5 افراد کی جان لے لی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے سلطان پور میں پیش آیا جہاں غلط سمت سے آنے والا ٹرک شادی کی تقریب میں جاگھسا۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، متاثرین میں شادی میں کام کرنے والے مزدور بھی شامل ہیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔