Saturday, December 28, 2024
ہومWorldبھارت: شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے 85 افراد ہلاک

بھارت: شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے 85 افراد ہلاک



(24 نیوز) بھارت میں شدید گرمی کی لہر سے شہری بلبلا اُٹھے، ہیٹ ویو سے 85 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے 85 افراد ہلاک ہو گئے، لوک سبھا انتخابات کےد وران الیکشن ڈیوٹی پر تعینات 12 اہلکار ہلاک ہوگئے، 16 ہوم گارڈز کو طبیعت بگڑنے پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، گرمی کی شدید لہر سے زیادہ تر اموات بہار، اتر پردیش اور اڑیسہ میں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاجی مہم شروع کرنیکا اعلان، پہلا احتجاج کہاں ہو گا؟

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ نئی دہلی میں پانی کا بحران بھی سنگین ہو گیا، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، مراد آباد میں بجلی کمپنیوں نے ٹرانسفارمروں کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے پانی کا چھڑکاؤ شروع کردیا، ہیضے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہزاروں افراد ہسپتالوں میں پہنچ گئے، راجستھان ہائی کورٹ کی حکومت کو قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بھارت میں گرمی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے، درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچ گیا، ملک میں مزید 2 روز تک ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت معمول سے 5 سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں