Sunday, December 29, 2024
ہومWorldبھارت: ماں نے اپنے کمسن بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک...

بھارت: ماں نے اپنے کمسن بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں شوہر کے ساتھ جھگڑے پر 32 سالہ خاتون نے اپنے 6 سالہ بیٹے کو مگر مچھوں کی نہر میں پھینک دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق   اپنے بیٹے کو لے کر ساوتری اور اس کے شوہر روی کمار کے درمیان جھگڑا ہوتا تھا، کیوں کہ اس کا بیٹا پیدائشی گونگا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ساوتری کا شوہر ہر بار کہتا تھا تم نے ایسا بچہ کیوں پیدا کیا جو بول نہیں سکتا، جاؤ اس کو کہیں پھینک دو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کی لاش کو برآمد کر لیا گیا ہے، جس پر کاٹنے کے شدید نشانات موجود ہیں جس کے بعد پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، مقامی عدالت نے دونوں کو 14 روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں