Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldبھارت میں’’’پیاز بم‘‘ پھٹنے سے 1 ہلاک 6 زخمی

بھارت میں’’’پیاز بم‘‘ پھٹنے سے 1 ہلاک 6 زخمی



(24 نیوز)بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں پیاز بم پھٹنے سے 1 شخص ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق پیاز بم دیوالی کے تہوار کے لیے خاص پٹاخہ سمجھا جاتا ہے۔

آندھرا پردیش میں 2 موٹر سائیکل سوار افراد پیاز بم کی کھیپ لے جا رہے تھے کہ ایک مقامی مندر کے قریب موٹر سائیکل گڑھے سے ٹکرا گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران پٹاخے موٹر سائیکل سے گر کر پھٹ گئے، دیوالی کے بموں کی کھیپ میں جو دھماکا ہوا اس کی طاقت آئی ای ڈی یا دیسی ساختہ بم کے دھماکے کی تھی۔

جس مقام پر پٹاخے موٹر سائیکل سے گرے وہاں گلی میں دیگر 6 افراد بھی کھڑے تھے جو دھماکے کی زد میں آ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے سے موٹر سائیکل بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ مرنے والے شخص کی لاش کے بھی ٹکڑے ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز قریبی علاقوں میں بھی سنی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں