نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی ریاست اوڈیشہ کے فوجی کیمپ میں ایک اہلکار نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کرنے والا سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بٹالین 64میں تعینات تھا جو نیکسل باغیوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے،خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت ارجن چرن نائیک کے نام سے ہوئی تاہم کمرے سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔
پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ گلا گھٹنا بتائی گئی ہے جس سے خودکشی کی تصدیق ہوگئی ،تاحال خودکشی کے محرک کا پتا نہیں چل سکا۔پولیس نے مقدمہ درج تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد آبائی گائوں روانہ کردیا گیا۔