ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں چوری کی ناکام واردات کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک بلّی نے چور کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔
ایک چور رات کے ساڑھے تین بجے بھارتی شہر ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع فلم ڈائریکٹر سوپنا جوشی کے چھٹی منزل پر موجود فلیٹ میں پائپ کا استعمال کرتے ہوئے داخل ہوا۔
اس نے وہاں کافی وقت گزارا، وہ مہنگے سامان کی تلاش میں فلیٹ میں گھومتا رہا، جب کہ سوپنا جوشی بے خبر سپنوں میں کھوئی رہیں۔گھر کے اندر سے ایک سی سی ٹی وی ویڈیو میں دو افراد کو ایک کمرے میں سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایک آدمی کو بیڈروم کا دروازہ کھولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس دوران ڈائریکٹر کی بلی نے چور کو دیکھ لیا اور زور زور سے میاؤں میاؤں کا الارم بجانے لگی۔