نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے شہر لکھنؤ میں بھی رمضان المبارک کاچاند نظر آگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں وقت سحر صبح 5 بج کر 18 منٹ اور افطار مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 27 منٹ پر ہوگا۔اس کے علاوہ حیدرآباد میں سحری مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 16 منٹ اور افطار شام 6 بج کر 26 منٹ پر ہوگی۔بھارتی شہر ممبئی میں وقت سحر 5 بج کر 38 منٹ اور افطار 6 بج کر 48 منٹ پر ہوگی جبکہ پونے میں سحری مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 34 منٹ اور افطار 6 بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔