Saturday, December 28, 2024
ہومWorldبھارت میں سوشل میڈیا پر ملک مخالف مواد اپلوڈ کرنے پر عمر...

بھارت میں سوشل میڈیا پر ملک مخالف مواد اپلوڈ کرنے پر عمر قید تک سزا کی پالیسی منظور



(24نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش کی کابینہ نے سوشل میڈیا منفی پرو  پیگنڈا اور ملک مخالف مواد اپ لوڈ کرنے والوں کو 3 سال سے لے کر عمر قید تک کی سزا دینے کی پالیسی منظوری کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش حکومت کی کابینہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نئی پالیسی کی منظوری دی ہے،نئی پالیسی کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ملک مخالف پوسٹ کرنے والے افراد کو 3 سال سے لے کر عمر قید تک کی سزا دی جاسکے گی،بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ نئی پالیسی کے تحت حکومتی اقدامات، اسکیموں اور حکومت کے مثبت کاموں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کو حکومت کی جانب سے اشتہارات کی صورت میں سراہا جائیگا۔

رپورٹس کے مطابق حکومت کی نئی پالیسی کے تحت سوشل میڈیا صارفین حکومتی اقدامات اور اسکیموں کو سوشل میڈیا پر شئیر کرکے اور فروغ دے کر ماہانہ 8 لاکھ بھارتی روپے تک کما سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کردی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں