نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں مودی سرکار کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا،مظاہرین نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ جمہوریت کو بچانے کےلئے ڈالنا ہوگا۔
نجی ٹی وی “سماء نیوز” کے مطابق جمہوریت بچاو¿ ریلی نئی دہلی کے منتخب وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف نکالی گئی،ہزاروں مظاہرین نے نریندر مودی کےخلاف نعرے لگائے۔عام آدمی پارٹی کاکہنا ہے کہ اروندکیجریوال کیخلاف تمام الزامات بے بنیادہیں۔ مودی سرکار اپنی کرپشن بچانے کےلئے اپوزیشن پرالزام لگارہی ہے۔مودی کی زیرنگرانی فیڈرل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اروندکیجریوال کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا،مودی پر 13 ہزار کروڑ کی کرپشن ثابت ہوچکی ہے جسے چھپانے کیلئے مودی سرکار اپوزیشن کو نشانہ بنارہی ہے۔
“سکائی نیوز” کے مطابق بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ووٹ جمہوریت کو بچانے کے لئے ڈالنا ہوگا،عام انتخابات میں کیجریوال مودی کیخلاف سب سے مضبوط امیدوار تھے۔مودی کے ناقدین کاکہنا ہے کہ”مودی سرکار نے سیاسی مخالفین کوکچلنے اورمنصفانہ انتخابات کے امکانات کوکم کرنے کےلئے تفتیشی ایجنسیوں اورٹیکس حکام کو ہتھیار کے طورپراستعمال کیا۔