نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں پالتو کتے کا کاٹنے سے نوجوان لڑکا ہلاک جبکہ اس کی ماں زخمی ہوگئی۔
روزنامہ جنگ نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ریاست آندھرا پردیش میں گزشتہ ہفتے 27 سالہ نوجوان اور اس کی ماں کو اسپتال داخل کرایا گیا تھا، لڑکے کو اینٹی ریبیز انجکشن بھی لگایا گیا تھا تاہم 2 دن بعد اس کی موت ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انفیکشن لڑکے کے دماغ اور دیگر اعضا تک پھیل گیا تھا جبکہ اس کی والدہ کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے 2 دن بعد پالتو کتے کی بھی نامعلوم بیماری کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔