نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں پرتشدد واقعات کے دوران پولیس نے فائرنگ کر دی جس کے سبب 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم نے گزشتہ روزپولیس چیف اور ضلعی انتظامیہ کے دفاتر پر حملہ کر دیا ، سرکاری گاڑیوں اور ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی۔ اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ پرتشدد واقعات کے بعد ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس 5 دنوں کیلئے معطل کر دی گئی۔