ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی ادویات بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارتی حکام کے مطابق دھماکا فارما سیوٹیکل فیکٹری کے کیمیکل ری ایکٹر میں ہوا جس کے بعد فیکڑی میں آگ لگ گئی۔رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔