Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldبھارت کی بڑی سازش بے نقاب امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کے...

بھارت کی بڑی سازش بے نقاب امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے نیا شوشہ چھوڑ دیا



 نئی دلی ( نیوز ڈیسک )  بڑی سازش بے نقاب ، مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے مذموم عزائم سامنے آنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کا شوشہ  چھوڑ دیا۔ نئی دلی میں کشمیر کی تاریخ پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں امیت شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے کہ تاریخ میں کشمیر کا نام “بابا کش یپ “کے نام پر رکھا گیا ہو۔

“جنگ ” کے مطابق امیت شاہ نے مزید کہا کہ مؤرخین نے جو کرنا تھا کردیا لیکن اب ہمیں کون روک سکتا ہے؟ اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم حقائق و شواہد کے ساتھ تاریخ درست کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں