Monday, January 6, 2025
ہومWorld بھارت کے گجرات انسانی سمگلنگ سکینڈل کا مرکزی کردار امریکہ میں گرفتار

 بھارت کے گجرات انسانی سمگلنگ سکینڈل کا مرکزی کردار امریکہ میں گرفتار



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے گجرات انسانی سمگلنگ سکینڈل کا مرکزی کردار امریکہ میں گرفتار ہو گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ سکینڈل اس وقت منظرعام پر آیا جب ایک انسانی سمگلر گروہ نے گجرات کی ایک فیملی کو کینیڈا کے راستے غیرقانونی طور پر امریکہ بھجوانے کی کوشش کی اور فیملی کے چار افراد راستے میں خون جما دینے والی سردی کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے۔
ان مرنے والوں میں 39سالہ جگدیش پٹیل، اس کی 37سالہ بیوی ویشالی، 11سالہ بیٹی ویہانگی اور 3سالہ بیٹا دھارمک شامل تھے۔ ان لوگوں کی ہلاکتوں نے کینیڈا اور امریکہ میں رہنے والی بھارتی کمیونٹی کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ 
اس کیس کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ یہ ایک منظم گروہ ہے جو بھارتی ریاست گجرات میں سرگرم ہے اور اب تک سینکڑوں لوگوں کو ’ڈنکی‘ کے ذریعے بیرون ملک بھجوا چکا ہے۔ ان کے چنگل میں پھنسنے والے کئی افراد راستے میں ہی موت کے منہ میں چلے گئے۔ 
امریکہ میں گرفتار ہونے والے اس گینگ کے مرکزی ملزم کا نام ہرش کمار پٹیل ہے۔ کینیڈین ریڈیو کی طرف سے بھی اس کی گرفتاری کی خبر دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اسے شکاگو ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا ہے۔کینیڈا اور امریکہ کی پولیس کو اس کیس میں فینل پٹیل اور بٹو سنگھ عرف پا جی سمیت متعدد دیگر ملزمان بھی مطلوب ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں