Monday, January 6, 2025
ہومWorldبھارت ہیڈماسٹر کی طالبات کے سامنے نازیبا حرکات مشتعل افراد نے سکول...

بھارت ہیڈماسٹر کی طالبات کے سامنے نازیبا حرکات مشتعل افراد نے سکول نذر آتش کردیا



نئی دہلی (دہلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آسام میں ہیڈ ماسٹرکی جانب سے طالبات کے سامنے نازیبا حرکات کرنے پر مشتعل ہجوم نے سکول کو آگ لگادی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیڈماسٹرنےطالبات کو فحش مواد دیکھنے پر مجبور کیا اور انھیں جنسی طور پر ہراساں بھی کیا جبکہ  ملزم طالبات کے سامنے نازیبا حرکات بھی کیا کرتا تھا۔ اس کی ان نازیبا حرکات کا اس وقت پتا چلا جب ایک طالبہ نے اپنی والدہ کو اس بارے میں بتایا۔ والدہ نے دیگر طالبات سے بھی تصدیق کی۔والدین اور اہل خانہ ہیڈ ماسٹر کی اس نازیبا حرکت پر مشتعل ہوگئے اور سکول پہنچ گئے۔ ہیڈ ماسٹر موقع دیکھ کر فرار ہوگیا جس پر مظاہرین نے سکول کو آگ لگادی اور تھوڑ پھوڑ بھی کی۔پولیس نے والدین کی شکایت پر ہیڈ ماسٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں جب کہ مفرور ہیڈ ماسٹر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں