Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldبھارت 16 سالہ طالبہ کو برہنہ تصویریں بھیجنے پر استاد کے خلاف...

بھارت 16 سالہ طالبہ کو برہنہ تصویریں بھیجنے پر استاد کے خلاف مقدمہ درج



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں پولیس نے 16 سالہ طالبہ کو واٹس ایپ اور سنیپ چیٹ پر اپنی برہنہ تصاویر بھیجنےکےالزام میں استاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کےپرائیوٹ سکول کےایک ٹیچر نے 10 ویں جماعت کی طالبہ کو اپنی برہنہ تصاویر بھیجی تھیں۔طالبہ نے پہلے والدین کو بتایا جنھوں نے ایک این جی او سے رابطہ کیا جنھوں نے والدین کی مدعیت پر استاد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ ٹیچر منع کرنے کے باوجود بار بار فحش پیغامات اور مواد بھی بھیجتے رہے۔ میں خوف کی وجہ سے کسی کو بتا نہیں سکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ استاد کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائی جاری ہے۔تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں