Tuesday, December 31, 2024
ہومWorldبھار ت میں میکے جانے کی ضد پر شوہر نے بیوی کی...

بھار ت میں میکے جانے کی ضد پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی



(ویب ڈیسک )بھارت دنیا میں عجیب و غریب رسم و رواج کیساتھ اب عجیب و غریب واقعات کی وجہ سے مشہور ہو رہا ہے آئے روز نت نئی خبر عالمی میڈیا کی ذینت بنی ہوتی ہے، عدم برداشت تو ایک طرف صنفی اور مذہبی امتیاز  اور انتشار اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ راستے میں چلتی اکیلی لڑکی محفوظ نہیں ، بس میں سفر بھی کسی طور عورت کیلئے محفوظ نہیں رہا ، ایسے میں خبر آئی ہے کہ شوہر نے بیوی کے میکے جانے کی ضد پر اس کی ناک کاٹ ڈالی ہے ۔
 بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ میں رکشا بندھن کے موقع پر اپنے میکے جانے کی ضد کرنے پر ظالم شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی،پولیس کا کہنا ہے کہ 28 سالہ راہول کمار کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا،بیوی رکشا بندھن کے لیے بھائی سے ملنے کے لیے میکے جانا چاہتی تھی جبکہ راہول نے اسے وہاں جانے سے روک دیا تھا،اس معاملے پر دونوں کے درمیان بحث شدت اختیار کر گئی، اس دوران شوہر نے غصے میں آکر بیوی کی ناک چھری سے کاٹ دی۔

واقعہ کے بعد زخمی خاتون کو لکھنؤ کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ شوہر سے بہت پریشان ہے اور اب وہ اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، اس کے خلاف کارروائی کی جائے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تفتیش کررہے ہیں، شوہر کے خلاف کارروائی ضرور کی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں