Saturday, January 4, 2025
ہومWorldبھرتی کا فرسودہ نظام تبدیلفوج میں اب مہاسوں اور کھجلی والے افراد...

بھرتی کا فرسودہ نظام تبدیلفوج میں اب مہاسوں اور کھجلی والے افراد بھی بھرتی ہوں گے



(24 نیوز )روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے پیش نظر فوج کا نیا فیصلہ,برطانیہ نے اپنے صدیوں پرانے فوجی قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اب کھجلی اور مہاسوں والے افراد کو بھی فوج میں شمولیت کی اجازت ہوگی۔

برطانیہ میں پرانے زمانے کے فوجی افسران سمجھتے تھے کہ ’داغدار پیشانی‘ کا مطلب ہے کہ آپ مشین گن سے فائر نہیں کر سکتے,اب ایگزیما (خارش) اور ایکنی (مہاسوں) والے لوگوں کو مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کی اجازت دینے کے لیے بھرتی کے فرسودہ قوانین کو ختم کیا جا رہا ہے۔

برطانیہ کے ڈیفنس سکریٹری جان ہیلی نے کہا ہے کہ وہ بھرتی کو تیز کرنے کے لیے درجنوں فرسودہ قوانین کو ختم کر دیں گے،قبل ازیں، کئی لوگوں کو فوج میں بھرتی کرنے سے اس لئے منع کردیا جاتا تھا کہ انہیں بخار، دمہ اور بیماریاں تھیں جو پہلے ہی ٹھیک ہو چکی تھیں،تاہم، اب روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے پیش نظر ان سخت پابندیوں کو کم کیا جا رہا ہے۔

برطانوی فوج کے بھرتی مراکز چلانے والی فرم کے باس نے کہا ہے جن کی ہڈیاں پہلے سے ہی ٹوٹی ہوئی ہوں گی انہیں مسترد کردیا جائے گا،ڈیفنس سکریٹری جان ہیلی مزید نے کہا کہ ایک نئی سائبر فورس بھی بنائی جائے گی، جوپوتن کی آن لائن جارحیت کو پسپا کرنے میں مدد کرے گی , انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے دنیا بدل رہی ہے اور خطرات بڑھ رہے ہیں، ہمیں یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ ہماری بھرتی 21ویں صدی کے لیے مناسب ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں