Monday, January 6, 2025
ہومWorldبہن پر تشدد کرنے پرسالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل

بہن پر تشدد کرنے پرسالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل



حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے اپنے ہی بہنوئی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد کے گولکنڈہ علاقے میں دل دہلا دینے والی قتل کی ایک واردات پیش آئی ہے، جہاں سالے کے ہاتھوں بہنوئی کا بہیمانہ قتل ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سالے نے ناریل کاٹنے کے استعمال ہونے والے آلہ سے  اپنے بہنوئی پر حملہ کرکے ہلاک کردیا، اس حملے کا سارا منظر چھت سے ایک شخص نے ریکارڈ کرلیا جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی، ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ میوہ فروش 35 سالہ محمد سلیم کا قتل شیخ صادق نے کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ سلیم اپنی بیوی سے مار پیٹ کرتا تھا اور اسے ہراساں کر رہا تھا، ان دونوں میں اکثر و بیشتر جھگڑا رہتا تھا جس کے بعد بھائی نے تعیش میں آکر بہنوئی کو مہلک ہتھیار سے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ صادق نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے، گولکنڈہ پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے، قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں