Sunday, January 5, 2025
ہومWorldبیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری جاپانی حکومت نے 8 لاکھ...

بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری جاپانی حکومت نے 8 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کو ورک ویزا دینے کا عندیہ دیدیا



ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپانی حکومت نے 8 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کو ورک ویزا دینے کا عندیہ دیدیا، جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ جاپان اپریل سے اگلے5سالوں میں 8 لاکھ 20 ہزار غیر ملکیوں کو ورکر ویزا دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی حکومت نے غیر ملکی ہنر مند ورکرز کے لیے ویز۱ پروگرام میں چار نئے شعبوں کو شامل کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق غیر ملکیوں کو ویزا دینے کا مقصد ملک میں ڈرائیورز کی کمی کو پورا کرنا ہے جن کو 5 سال تک جاپان میں قیام کی اجازت ہو گی۔

“آج نیوز” کے مطابق  جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ جاپان اپریل سے اگلے 5 مالی سالوں میں 8 لاکھ 20 ہزار غیر ملکیوں کو اپنے ہنرمند ورکر ویز۱ کے تحت داخل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کا اعداد و شمار مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال 2023 سے بھی دوگنا زیادہ ہے، ویزاپروگرام میں نقل و حمل ، بسوں، ٹیکسیوں اور ٹرکوں کے ڈرائیورز، وزارت اراضی اور سیاحت جیسے شعبے شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بسوں اور ٹیکسیوں کے ڈرائیورز کو مسافروں سے بات چیت کرنے کے لئے جاپانی زبان کی مہارت کے ٹیسٹ کو پاس کرنا ضروری ہوگا، جبکہ دیگر شعبوں میں بھی سخت شرائط رکھی گئی ہیں۔ریلوے کے شعبے میں، ہنرمند ورکرز کو ٹرین کاروں کی تیاری اور پٹریوں کی دیکھ بھال کرنی ہو گی ساتھ ساتھ ورکرز ڈرائیورز، کنڈکٹرز اور سٹیشن سٹاف کا کردار بھی ادا کرسکتے ہیں۔حکومت نے مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں ٹیکسٹائل، آئرن اینڈ اسٹیل اور پرنٹنگ سے متعلق آپریشنز کو بھی شامل کیا ہے۔

جاپانی حکومت ان اصلاحات پر عوام کی رائے حاصل کرنے کے بعد متعلقہ قواعد پر نظر ثانی کرے گی تاکہ ہنر مند غیر ملکیوں کو ویزا جاری کیا جا سکے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں