Friday, December 27, 2024
ہومWorldبیمار اہلیہ کیلئے ریٹائرمنٹ لینے والے افسر کی ہمسفر الوداعی تقریب میں...

بیمار اہلیہ کیلئے ریٹائرمنٹ لینے والے افسر کی ہمسفر الوداعی تقریب میں چل بسیں



(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک سرکاری افسر کی الوداعی تقریب میں ان کی اہلیہ چل بسیں۔

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے،جس میں دیکھا گیا کہ بیوی اور شوہر کے ساتھ دیگر کولیگز موجود تھے اور جوڑے کو پھولوں کا ہار پہنایا گیا لیکن اس دوران خاتون کی طبیعت بگڑنے لگی۔کسی نے نہیں سوچا تھا کہ یہ پُر مسرت موقع سسکیوں اور افسردگی میں تبدیل ہوجائے گا۔تقریب کے دوران خاتون کہتی ہیں کہ مجھے چکر آرہے ہیں، ساتھ ہی وہ میز اور اپنے شوہر کو تھام لیتی ہیں۔ویڈیو کے پیچھے پانی لاؤ، پانی لاؤ کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں جبکہ خاتون وہیں تقریب میں بے ہوش ہو جاتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوری طور پر خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کافی عرصے سے علیل تھیں، اور اہلیہ کی وجہ سے ہی شوہر نے جلد ریٹائرمنٹ لی تھی لیکن ان کی الوداعی تقریب پر ہی خاتون چل بسیں۔

یہ بھی پڑھیں:پہلا ٹیسٹ:جنوبی افریقن بولرز کا جادو چل گیا،پوری پاکستانی ٹیم کو کم سکور پر ڈھیر کردیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں