Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldبیوی کو ایک ہی دن میں 100 بار فون کرنے کےالزام میں...

بیوی کو ایک ہی دن میں 100 بار فون کرنے کےالزام میں شوہرگرفتار



(24نیوز) اپنی بیوی کو ایک ہی دن میں 100 بار فون کرنے کے الزام میں جاپانی شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک 38 سالہ جاپانی شخص کو اپنی بیوی کو ایک ہی دن میں 100 بار فون کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا،خاتون کے مطابق ان کے نمبر پر ہمیشہ کالیں گمنام فون نمبر سے آتی تھیں، اس لیے خاتون کالز بلاک بھی نہیں کر سکتی تھی۔

خاتون کا کہنا ہےکہ ایک رات جب وہ اپنے شوہر کے فون پر ویڈیو گیمز کھیل رہی تھیں تو انہوں نے سوچا کہ جب وہ شوہر کے ساتھ ہوتی ہیں تو ان کا فون نہیں بجتا جس پر انہوں نے پولیس کو اپنے شبہات سے آگاہ کیا اور بالآخر پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد اس کے شوہر کو ہی گرفتار کرلیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہور: اسلحہ کی ذور پر ڈاکو ڈینگی ورکر کی 30 ہزار روپے تنخواہ اور اے ٹی ایم کارڈ لیکر فرار





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں